Home سیاست پاکستان کی معاشی ٹیم نے ایکسٹرنل فنانس گیپ سے متعلق آئی ایم ایف کو نئی تجاویز سے آگاہ کردیا

پاکستان کی معاشی ٹیم نے ایکسٹرنل فنانس گیپ سے متعلق آئی ایم ایف کو نئی تجاویز سے آگاہ کردیا

Share
Share

پاکستان کی معاشی ٹیم نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پورا کرنے سے متعلق انتظامات بارے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو نئی تجاویز سے آگاہ کردیا،،،آئی این ایف کو بتایا گیا ہے کہ ل نگران حکومت کو رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے اضافے کی توقع ہے اور ایکسٹرنل فنانس گیپ کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پورا کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق دیئے گئے مجوزہ پلان میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ہے جبکہ عرب ممالک توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، عرب کمپنیاں ائیرپورٹس اوربندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور چلانے میں سرمایہ کاری کریں گی ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ رواں ماہ ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خلیج تعاون تنظیم سے آزاد تجارتی معاہدہ ہوگیا ہے ور اب باہمی سرمایہ کاری معاہدہ کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پر وزارت خزانہ سے بریفنگ مانگ لی ہے اور سوال کیا گیا ہے کہ کونسل کے اقدامات سے ٹیکس وصولی اور سبسڈیذ پر کیا اثرات ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق فرانس، جرمنی اور جنوبی کوریا کی ڈسکوزکے انتظامی کنٹرول والے طویل مدت معاہدوں میں دلچسپی ہے جب کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ڈسکوزکا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دینے پر مشاورت جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری سے توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...