Home Uncategorized افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ پرمیکسویل کااہم بیان سامنے آ گیا

افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ پرمیکسویل کااہم بیان سامنے آ گیا

Share
Share

ممبئی :آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے کے بعد بیان سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر گلین میکسویل نے لکھا ہے کہ میں سب کی محبتوں کی وجہ سے بہت پْرجوش ہوں، ہر کسی کا شکریہ جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پیٹ کمنز نے شاندار ساتھ دیا، معذرت میں ڈبل لینے سے انکار کرتا رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مکمل فِٹ نہ ہونے کے باوجود گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو میچ جتوا دیا اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...