Home Uncategorized جی7 اجلاس،غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زوردیا گیا

جی7 اجلاس،غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زوردیا گیا

Share
Share

ٹوکیو: جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو انسانی بنیادوں پر ختم کرنے کی حمایت کی ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونیوالے جی7 ممالک کے وزراء خارجہ نے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فوری طور پر درکار امداد، شہریوں کی نقل و حرکت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور راہداریاں کھولنے کی حمایت کرتے ہیں۔

وزراء خارجہ کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو رہا کیا جائے۔

ٹوکیو میں جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت کرنے والے جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے کہا کہ گروپ کے ممالک کا ماننا ہے کہ دو ریاستی حل کا اصول مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل کی واحد بنیاد ہے۔

وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے جبکہ جی 7 کے اراکین علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں تنازع کوپھیلنے سے روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم حماس کو فنڈز کی فراہمی روکنے سمیت دیگر اقدامات پربھی کام کر رہے ہیں۔

جی 7 ممالک نے ایرانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی تحریک حماس اور لبنانی حزب اللہ کی حمایت ترک کرے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...