Home سیاست نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی نیب کورٹ (احتساب عدالت) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے ا?ئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی جائیدادیں، گاڑیاں، بینک اکاوٴنٹس واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020ء میں دیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...