Home Uncategorized سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

Share
Share

ٹوکیو:جاپان میں سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ نمودار ہوگیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو سے 12 سو کلومیٹر دور جنوب کی جانب زیر سمندر تین ہفتے قبل ایک آتش فشاں پھٹا تھا جس کے باعث اب ایک جزیرہ نمودار ہوا ہے۔

حکام کی جانب سے آؤٹو جزیرے کے قریب نمودار ہونے والے اس نئے جزیرے کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے، اس تصویر میں ایک دھماکے کے بعد سیاہ راکھ کے بادل کو جزیرے کے اوپر پھیلتے دکھایا گیا ہے۔

 

جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس جزیرے کا قطر تقریباً 100 میٹر ہے اور یہ سمندر سے 20 میٹر کی بلندی پر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ برسوں سے Iwo Jima جزیرے کے قریب آتش فشاں پھٹنے کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن اس کے نتیجے میں ایک نئے جزیرے کی تشکیل ایک اہم پیش رفت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جزیرہ زیادہ دیر تک اپنی حیثیت برقرار نہیں رکھ پائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...