Home سیاست اعظم خان کا انتقال، گورنر خیبر پختونخوا نے انتظامی و آئینی امور سنبھال لئے

اعظم خان کا انتقال، گورنر خیبر پختونخوا نے انتظامی و آئینی امور سنبھال لئے

Share
Share

پشاور:نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے صوبے کے انتظامی اور آئینی امور سنبھال لیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ شعبہ قانون سازی کا مؤقف ہے کہ انتقال کی صورت میں نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے طریقہ کار پر آئین خاموش ہے، آئین کے آرٹیکل 224 اور 224 اے کے تحت نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ ہوگا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخاب کیلئے گورنر کو سابق وزیر اعلیٰ اور سابق اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنا ہوں گے اور دونوں رہنماؤں سے تین، تین نام مانگنا ہوں گے۔

اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا جس کا تقرر سپیکر خیبر پختونخوا کریں گے، پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...