Home کھیل ورلڈ کپ،آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ،آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

پونے: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 43ویں میچ میں بنگلہ دیش کو آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی

مہاراشٹرا کرکٹ سٹیڈیم، پونے میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان 306 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے اننگز کا آغاز قدرے محتاط انداز میں کیا، اوپنر بلے باز تنزید حسن اور لٹن داس 36، 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد نجم الحسین 45 سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد محموداللہ بھی 32 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، توحید ہردوئے 74 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زیمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس سٹوئنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے، آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 8 میچز میں 6 میں فتح سمیٹ چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے 8 میچز میں سے صرف 2 میں فتح یاب ہوا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...