Home کھیل ہمیں بابر اعظم کو موقع دینا چاہیے، وہ غلطی سے سبق سیکھےگا،مکی آرتھر

ہمیں بابر اعظم کو موقع دینا چاہیے، وہ غلطی سے سبق سیکھےگا،مکی آرتھر

Share
Share

کولکتہ:قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میں بابر کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان مجھے اس کی قابلیت پر بھروسہ ہے۔

انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابراعظم نوجوان ہے اور اب بھی سیکھ رہا ہے، ہمیں بابر اعظم کو موقع دینا چاہیے، وہ غلطی سے سبق سیکھےگا، غلطی کرنا جرم نہیں، ہرکوئی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مجھے نہیں لگتا اس پرفارمنس کے ساتھ ہم سیمی فائنل میں جاسکتے تھے، کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دینا ہوگا، ہم نے باؤلنگ اچھی نہیں کی، نسیم شاہ کی انجری سے ہماری باؤلنگ کو بہت نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جا کر جو بھی ہوگا اس کا سامنا کروں گا، میں نجم سیٹھی کے کہنے پر پاکستان آیا تھا، مجھے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہت محبت ہے، ایسا نہیں ہے ہم کھلاڑیوں کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنے کا نہیں کہتے، ہم نیٹس میں بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں۔

ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ ہم نے اچھا اختتام کیا، جو ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں وہ نیٹ رن ریٹ کے مطابق کھیل رہی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...