Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتا تو اسرائیل کو تسلیم کر لیتا، راجہ ریاض

چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتا تو اسرائیل کو تسلیم کر لیتا، راجہ ریاض

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں رہا، اگر ہوتا تو اس نے اسرائیل کو تسلیم کر لینا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہودی لابی کا آدمی ہے، اس نے آج اسرائیل کو تسلیم کیا ہوتا تو اسرائیل فلسطین پر جو تشدد کر رہا ہے اس کا بوجھ پاکستانیوں پر آنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں ہے، بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن ن لیگ کے پاس ایم این ایز اور ایم پی ایز بہت زیادہ ہیں، ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آ رہی ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئیپ کرے گی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا، سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...