Home سیاست آج تک کبھی شفاف الیکشن سے مسلم لیگ ن کو اقتدار نہیں ملا،شرجیل میمن

آج تک کبھی شفاف الیکشن سے مسلم لیگ ن کو اقتدار نہیں ملا،شرجیل میمن

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اگلے وزیراعظم کا ڈومیسائل صوبہ سندھ سے ہوگا، آج تک کبھی شفاف الیکشن سے مسلم لیگ ن کو اقتدار نہیں ملا۔ن لیگ جتنے مرضی اتحاد کر لے، پیپلزپارٹی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو پنجاب میں حکومتیں ملیں انہوں نے ایک ہسپتال پنجاب میں نہیں بنوایا، سندھ کی شہری اور دیہی آبادی میں پیپلزپارٹی نے کام کیا، ہم نے لوگوں کو گھر دیئے، پی ایم ایل این بتائے انہوں نے کتنے لوگوں کو گھر بنوا کر دیئے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم پر 2018ء میں نااہل تھوپا گیا، ہم نہیں چاہتے2024ء میں بھی ایسے لوگ تھوپے جائیں جو ملک کا بھلا نہیں چاہتے، عوام کے ووٹ کے بعد کوئی بھی نااہل ملک پر نہیں تھوپا جائے گا، پیپلزپارٹی نے اس ملک کے لئے تاریخی کام کئے ہیں، ن لیگ کو ہمیشہ الیکشن کے موقع پر سندھ یاد آتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، معیشت ٹھیک کرنے کا کام ن لیگ کے پاس تھا، وہ ناکام رہے، جو کام پیپلز پارٹی کے پاس تھے ان میں پیپلزپاٹی نے اپنے آپ کو منوایا، ملک کے 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دینے والی پیپلزپارٹی ہے، جگر کا ٹرانسپلانٹ کروانے لوگ بھارت جاتے تھے، اب سندھ آتے ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ تقسیم کی بات پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور کراچی کی جماعت نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے وائٹ ہاؤس نے ہٹایا، پی ٹی آئی کو وائٹ ہاؤس نہیں بلاول ہاؤس نے ہٹایا، سیاسی دشمنی نہیں ہونی چاہئے، اگلے وزیراعظم کا ڈومیسائل صوبہ سندھ سے ہوگا، آج تک کبھی شفاف الیکشن سے مسلم لیگ ن کو اقتدار نہیں ملا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی، چاہتے ہیں ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے چلاجائے، پیپلزپارٹی نگران سیٹ اپ میں کوئی مداخلت نہیں کررہی، آصف علی زرداری کا بہت بڑادل ہے، انہوں نے دنیا پر احسانات کئے، پی ڈی ایم سے پہلے ن لیگ کی قیادت بیان تک نہیں دے سکتی تھی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ جی ڈی اے سے اتحاد کرے یا کسی اور سے پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی، جتنے بھی اتحاد بنانے ہیں بنائیں، پیپلزپارٹی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کا جواب دینے کا ہمیں حق ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...