Home سیاست میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی،شیخ رشید

میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ چِلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے، میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی۔، لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے، جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، اللہ سے مدد کی اْمید ہے، لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے، جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔

سابق فاقی وزیر نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22 اکتوبر کو میں واپس آیا۔

شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...