Home سیاست نواز شریف کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

نواز شریف کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لیگی قائد نواز شریف سے جام کمال، سلیم کھوسہ، عبدالرحمٰن کھیتران اور بلوچستان کی دیگر نامور شخصیات ملاقات کریں گی۔

قائد ن لیگ کے دورے سے پہلے ایاز صادق کوئٹہ پہنچے ہیں، ایاز صادق دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی کئی قد آور سیاسی شخصیات نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوششیں کر رہی ہیں، ملاقات کے بعد مذکورہ شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

حال ہی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے والی کئی اہم شخصیات پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی نواز شریف کی ہمراہ بلوچستان جائیں گے، بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کے قائدین بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا سیاسی اتحاد تشکیل پانے کا بھی امکان ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...