Home Uncategorized خلائی سٹیشن سے گرنے والا ٹول بیگ زمین کے گرد چکر لگانے لگ گیا

خلائی سٹیشن سے گرنے والا ٹول بیگ زمین کے گرد چکر لگانے لگ گیا

Share
Share

واشنگٹن: ناسا کے خلابازوں نے عالمی خلائی سٹیشن کے باہر مرمتی کام کے دوران غلطی سے اپنا ٹول بیگ گرا دیا جسے خلا میں تیرتے ہوئے زمین سے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلا باز جاسمین مگبیلی اور لورل اوہارا ISS کے باہر 6 گھنٹے اور 42 منٹ تک مرمتی کام میں مصروف تھے جب ان کے ہاتھ سے ٹول بیگ خلا میں چھوٹ گیا اور اب زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

خلائی سٹیشن میں جاپانی خلاباز سوتوشی فروکاوا نے ٹول بیگ کے خلا میں تیرتے ہوئے منظر کو کیمرے میں قید کر لیا۔

ناسا نے کہا کہ بیگ کے چھوٹنے سے عملے کو سٹیشن میں واپسی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔

مشن کنٹرول نے بیگ کی رفتار کا تجزیہ کیا اور اس بات کا تعین کیا ہے کہ اوزاروں سے بھرے بیگ کا سٹیشن سے ٹکرانے کا خطرہ کم ہے جبکہ عملہ اور خلائی سٹیشن محفوظ ہیں۔

مزید برآں بیگ کی خلائی آلودگی کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ زمین کے مدار میں داخل ہو جائے گا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ داخل ہوتے ہی یہ جل جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...