Home سیاست سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

Share
Share

چکوال: تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

سردار ذوالفقار علی خان نے کہا کہ 9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی، دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

سردار ذوالفقار علی خان 2018ء سے 2023ء کے دوران این اے 64 سےتحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اور ان کے راہیں جدا کرنے سے چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...