Home سیاست نواز شریف کو پنجاب میں پذیرائی نہیں مل رہی، اتحاد بنا کر فیس سیونگ کر رہے ہیں، نثار کھوڑو

نواز شریف کو پنجاب میں پذیرائی نہیں مل رہی، اتحاد بنا کر فیس سیونگ کر رہے ہیں، نثار کھوڑو

Share
Share

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیٹر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پنجاب میں پذیرائی نہیں مل رہی جس وجہ سے وہ اتحاد بنا کر فیس سیونگ کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت ختم ہوچکی ہے، ملک میں ایک بار پھر آئی جے آئی طرز پر اتحاد بنوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عوام کو حق حاکمیت سے دور رکھنے کیلئے مختلف جماعتوں سے لوگوں کو توڑ کر اتحاد بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو آئی جے آئی طرز پر اتحاد کے ذریعے ملک پر مسلط کیا گیا تو سلیکٹڈ کہلائیں گے، پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہیے، سلیکشن کی سیاست پاکستان کو کمزور بنا دے گی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کروائے جائیں، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے اورعوام ووٹ کیلئے با اختیارہوں، کسی بھی جماعت پر بندش عائد نہیں کی جائے، عوام جس جماعت کومینڈیٹ دیں اس جماعت کو حکومت بنانے کا حق حاصل ہو۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے پلیٹ فارم پر انتخابات میں حصہ لے گی اور اتحادوں کا مقابلہ کرے گی، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے کبھی الیکشن کا اتحاد نہیں کیا ہے تاہم الیکشن کے بعد مخلوط حکومت بنانے کیلئے حکومتی اتحاد ضرور کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرنے والی جماعتیں 18ویں ترمیم کی منظوری میں ایک ساتھ تھیں۔

نثارکھوڑو نے مزید کہا کہ اب یہ جماعتیں 18ویں ترمیم کیخلاف بیانات دے رہی ہیں، نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں سندھ سمیت تھر کو اگنور کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...