Home Uncategorized غزہ میں استعمال ہونے والا گولہ بارود امریکا مہیا کر رہا ہے: بلوم برگ کا انکشاف

غزہ میں استعمال ہونے والا گولہ بارود امریکا مہیا کر رہا ہے: بلوم برگ کا انکشاف

Share
Share

نیویارک: امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا بڑی خاموشی اور راز داری سے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان دے رہا ہے۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں استعمال ہونے والا گولہ بارود امریکا مہیا کر رہا ہے، اسرائیل نے پینٹاگون کو 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز اور اپاچی گن شپ بیڑے کیلئے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل بھی دینے کا کہا ہے۔

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ امریکا یورپ کے ذخائر سے بھی ہتھیاروں کو دستیاب کرانے کے لیے کام کر رہا ہے، امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...