Home Uncategorized تبو پاکستان کے مقبول ترین اداکار کی بیٹی نکلیں

تبو پاکستان کے مقبول ترین اداکار کی بیٹی نکلیں

Share
Share

لاہور: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو پاکستان کے مقبول ترین اداکار کی بیٹی نکلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ “تبو” کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، یہ 1970 کی دہائی کی بات ہے کہ جب پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسراور ہدایت کار علی آفان صدیقی کو اپنی فلم کے لیے ایک چہرے کی تلاش تھی جو پہلے کبھی کسی فلم میں نہ دیکھا گیا ہو، اسی دوران اُنہیں جمال ہاشمی کا معلوم ہوا اور اُنہوں نے اپنی فلم کے لیے جمال ہاشمی کا انتخاب کرلیا۔

علی آفان صدیقی کی پروڈیوس کردہ فلم “سزا” نے ریلیز کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی جس کے بعد جمال ہاشمی کا نام فلمی دُنیا میں جمیل ہاشمی رکھ دیا گیا۔جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون سے شادی کی،رضوانہ دراصل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی رشتے دار تھیں، رضوانہ پیشہ ورانہ طور پر ٹیچر تھیں، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں اور پنجاب کے شہر لاہور میں رہنے لگیں۔

جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی، اُن کی شادی شدہ زندگی میں لڑائی جھگڑے اس قدر بڑھ گئے تھے کہ بات طلاق تک آگئی، اُس وقت تک جمال ہاشمی پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے تھےاور بھارت منتقل ہوگئے تھے۔

اس جوڑی کے ہاں 2 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بالی ووڈ اداکارہ “تبو” اور اُن کی بہن فرح ناز شامل ہیں،“تبو” کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔تبو نے جب بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُن کے والد جمال ہاشمی اُن کے بےحد خلاف تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ اُن کی بیٹیاں فلموں میں کام کریں ،لہٰذا وہ اپنی بیٹیوں کو چھوڑ کر گمنامی کی زندگی گزارنے لگے۔

بعدازاں، تبو کی بہن فرح ناز نے اپنے والد کو ڈھونڈا اور اُنہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہا لیکن اُنہوں نے یہی کہا کہ وہ اپنے گھر کی عورتوں کے فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف ہیں ،لہٰذا اُنہوں نے بیٹی کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...