Home Uncategorized برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز 3 روز ہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز 3 روز ہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد:برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ فوجی دوروں کے تبادلے ہوئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...