Home Uncategorized پاکستانی نژاد خاندان کو ٹرک کے نیچے کچلنے والا کینیڈین شہری قتل کا مجرم قرار

پاکستانی نژاد خاندان کو ٹرک کے نیچے کچلنے والا کینیڈین شہری قتل کا مجرم قرار

Share
Share

اوٹاوا: کینیڈا میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کو اپنے ٹرک کے نیچے کچلنے والے کینیڈین شہری نیتھینیل ویلٹمین کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے جون 2021 میں سلمان افضال کی فیملی پر گاڑی چڑھا دی تھی, 12 رکنی جیوری نے فیصلہ دیا کہ 22 سالہ ملزم نیتھینیل ویلٹمین نے جان بوجھ کر افضال فیملی کو قتل کیا۔

ملزم نے گاڑی سے کچل کر 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنیٰ اور 74 سالہ ماں طلعت افضال کو قتل کیا تھا جبکہ ان کا 9سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔

واقعے کے بعد ملزم پر قتل، اقدامِ قتل، دہشت گردی اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور اسے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 22 سالہ ناتھینیل ویلٹمین کو عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ملزم کو سزا سنانے کی تاریخ یکم دسمبر کو مقرر کی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...