Home Uncategorized گوگل میپس میں 3 زبردست نئے فیچرز متعارف

گوگل میپس میں 3 زبردست نئے فیچرز متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: گوگل کی مقبول ترین سروس گوگل میپس میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں، اس فیچر سے صارفین کو ان کی مطلوبہ منزل کے لیے بہترین راستے کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ فیچر سفر کی لمبائی، منزل پر پہنچنے کے ممکنہ وقت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر بہترین راستے کی نشاندہی کرے گا، اس فیچر سے صارف یہ جان سکے گا کہ مطلوبہ منزل تک جانے کے لیے کونسی پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کیا جائے یا کہاں پیدل چلنا زیادہ بہتر ہوگا۔

دوسرا فیچر collaboration لسٹ ٹول ہے، کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ کسی جگہ گھومنے کی منصوبہ بندی کر سکیں گے اور ووٹنگ کرکے مقام کا انتخاب کر سکیں گے۔

گوگل کے مطابق جب آپ کسی مقام کو میپس پر دوستوں کے ساتھ شیئر کریں گے تو فوری طور پر collaborative لسٹ تیار کرکے وہاں گھومنے کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

دوستوں کے گروپ میں شامل ہر فرد ان مقامات کو اس لسٹ میں شامل کرسکے گا جہاں وہ گھومنے کا ارادہ رکھتا ہوگا۔

تیسرا فیچر ایموجی ری ایکشنز کا ہے، اس فیچر میں ہارٹ سمیت دیگر ایموجیز کو استعمال کرنا ممکن ہوگا، کمپنی کے مطابق جب آپ کسی تصویر، ویڈیو یا ریویو کو دیکھیں گے تو ایموجیز کے ذریعے اپنے ری ایکشن کا اظہار کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...