Home سیاست آشیانہ ریفرنس ، شہباز شریف ، احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت تمام ملزمان کو بری

آشیانہ ریفرنس ، شہباز شریف ، احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت تمام ملزمان کو بری

Share
Share

لاہور : سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں عدالت نے شہباز شریف ، احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

آشیانہ ہاوٴسنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 13ملزمان کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹس پیش کردی۔

نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا، جس پر عدالت نے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر 2 گھنٹے تک فیصلہ دوں گا۔

بعدازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے فواد حسن فواد ، بلال قدوائی ، شاہد شفیق سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت تمام 10 ملزمان کو بری کر دیا۔

ملزمان میں شہباز شریف ، فواد حسن فواد ،احد خان چیمہ ،امتیاز حیدر ،بلال قدوائی، شاہد محمود ، منیر ضیاء ،علی سجاد ، محمد صدیق ،شاہد شفیق ،ندیم ضیاء اور کامران کیانی شامل تھے۔

نیب نے سال 2018 میں 50/18 660 ملین کا آشیانہ اقبال ریفرنس دائر کیا تھا ، ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی کو مقدمہ سے پہلے ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...