Home Uncategorized صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں؟

صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں؟

Share
Share

کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اس پاکستانی اداکار کا نام بتا دیا جس سے وہ شادی کرنے کی خواہش مند تھیں۔

ایک انٹرویو میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ آپ اُس اداکار کا نام بتائیں جو اگر شادی شدہ نہیں ہوتا تو آپ اُسے شادی کی پیشکش کردیتیں، سوال کے جواب میں صبا قمر نے احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے سے پہلے کسی سے احسن خان کا نمبر لیا تھا، احسن خان کو کالز اور میسجز کرکے کہتی تھی کہ مجھے صرف ایک بار آپ کے ساتھ کام کرنا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد جب پہلی بار احسن کے ساتھ کام کیا تو شروعات میں ہماری لڑائی ہوگئی تھی لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احسن سے محبت ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہی تھا کہ احسن خان کی زندگی میں اُن کی اہلیہ آگئیں اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی۔

اداکارہ صبا قمر نے مزید کہا کہ میں نے احسن خان کی محبت میں اندرون سندھ جاکر فلم بھی کی تھی، اگر احسن کے علاوہ کوئی اور شخص بولتا تو میں کبھی وہ فلم نہیں کرتی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...