Home نیوز پاکستان شاہد آفریدی کا حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان

شاہد آفریدی کا حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان

Share
Share

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے پر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری ان لوگوں کو دی جائے جو کرکٹ کھیل چکے ہوں تاکہ اچھے اور دلیرانہ فیصلے ہو سکیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ابھی حفیظ اور وہاب آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اچھے فیصلے کریں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی حفیظ اور وہاب ریاض آئے اور بیٹھے ہیں انہیں چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور امید رکھوں گا کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا مفت سولر پینل اسکیم میں مزید وسعت کے لیے 6 ارب کے اضافی فنڈ دینے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب...

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لڑکیوں کی تعلیم سے...

بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ:قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں...

پیر پگارا کا بانی تحریک انصاف عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام

اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے...