Home سیاست عام انتخابات سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، مولانا فضل الرحمان

عام انتخابات سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، مولانا فضل الرحمان

Share
Share

پشاور:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا۔

پشاور میں جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 90 دن گزرنے کے باوجود انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نے نئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا، ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لیے چلائی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو الیکشن کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا اور آج ہمارے ہی خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفا کیا گیا۔

Share
Related Articles

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن سیڑھیوں سے گر کر زخمی،اسپتال منتقل

لاہور:پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں...

مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے،وقاص اکرم

پشاور:سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ...