Home Uncategorized سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں سکول پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں سکول پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

Share
Share

ریاض: سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ پٹی میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے الفحورہ سکول پروحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نہتے فلسطینی شہریوں کو منظم انداز میں نشانہ بنائے جانے کی کارروائیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہم ان کی نہ صرف بھرپورطریقے سے مذمت کرتے ہیں بلکہ فوری طوررجنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پربھی زوردیا گیا کہ فلسطینی شہریوں کو امدادی سہولت پہنچانے والے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے بین الاقوامی انسانی قانون اورقراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل کو پابند کیا جائے۔

اسرائیل کی جانب سے مسلسل قانون شکنی پربین الاقوامی احتساب کے طریقہ کار کو فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...