Home Uncategorized ورلڈکپ فائنل،فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے شخص گراؤنڈ میں داخل ہوگیا

ورلڈکپ فائنل،فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے شخص گراؤنڈ میں داخل ہوگیا

Share
Share

احمد آباد:آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کا فائنل میچ بھارت کے شہر احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کو ایک موقع پر کچھ دیر کےلیے روکنا پڑا جب غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کےلیے فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی۔

یہ نوجوان نہ صرف گراؤنڈ میں داخل ہوا بلکہ اس نے گراؤنڈ میں پچ پر موجود بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس جا کر اُنہیں گلے بھی لگایا۔

اس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ نے فوری طور پر اس شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 12 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...