Home Uncategorized ثناء جاوید کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

ثناء جاوید کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

Share
Share

کراچی:خوبرو پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔

کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثنا جاوید کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لئے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے حال ہی میں دلکش لہنگا چولی میں برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے حسن کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا۔

اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے معروف کلاتھنگ برانڈ کا شاندار لہنگا چولی زیب تن کیا ہوا تھا جس پر ہوا نگوں کا کام اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

ویڈیوز میں ثناء جاوید ہاتھ میں گلاب کا پھول تھامے ساتھی ماڈل کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے جسے عوام اور فیشن کی دنیا میں دلچسپی لینے والوں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...