Home Uncategorized فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی حکومتی ڈھانچے کے نیچے آنا ہوگا،امریکا

فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی حکومتی ڈھانچے کے نیچے آنا ہوگا،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اب کبھی بھی حماس کی حکومت نہیں بن پائے گی بلکہ یہاں اب فلسطینی اتھارٹی حکومت بنائے گی۔جبکہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھی حمایت نہیں کرسکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ہم خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ان ’’کوششوں‘‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے اور غزہ پر بھی حکومت سنبھالنا ہوگی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی حکومتی ڈھانچے کے نیچے آنا ہوگا۔ اس مسئلے کا پائیدار حل ’’دو ریاستوں‘‘ اسرائیل اور فلسطین کا قیام ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے غزہ میں طویل عرصے تک اپنی فوجوں کی تعیناتی کے ارادے پر کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی یا اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کریں گے۔ غزہ کے محاصرے اور ناکہ بندی کی بھی مخالفت بھی کرتے ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے اسرائیلی لیڈروں پر زور دیا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر انتہا پسندانہ حملوں اور تشدد کے حامی نہیں ان واقعات کو روکا جائے اور ایسا کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...