Home سیاست شہبازشریف سے سسٹر زیف کی ملاقات، گلوبل ٹیچر کا انعام جیتنے پر مبارکباد دی

شہبازشریف سے سسٹر زیف کی ملاقات، گلوبل ٹیچر کا انعام جیتنے پر مبارکباد دی

Share
Share

لاہور:سابق وزیراعظم شہبازشریف سے سسٹر زیف نے ملاقات کی، شہبازشریف نے سسٹر زیف کو 2023ء کا گلوبل ٹیچر کا انعام جیتنے پر مبارک دی اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے سسٹر زیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ جیسی بیٹی پر فخر ہے، پاکستان کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے، نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے ہی پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، بچوں اور بچیوں کی تعلیم، انہیں ہنر مند بنانا نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے سسٹر زیف کی شاندار کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دعوت دی تھی، ملاقات میں سکول نہ جانے والے بچوں، فروغ تعلیم اور تدریس کے شعبے کی بہتری کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سسٹر زیف نے شہباز شریف کی تعلیم اور ترقی کے لئے خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ آپ نے فروغ تعلیم کے لئے پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ، دانش سکول، تعلیمی وظائف، ای بکس، آئی ٹی اور لیپ ٹاپ سکیمز کے ذریعے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، آپ کی حوصلہ افزائی سے مزید جذبے سے قوم کی خدمت کروں گی۔

پاکستان کی سسٹر زیف کو 8 نومبر کو پیرس میں یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں تقریب میں 2023ء کا گلوبل ٹیچر پرائز دیا گیا تھا، ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ اور رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...