Home نیوز پاکستان بھارت کی ورلڈ کپ میں شکست، حریم شاہ کا مداحوں میں آئی فون بانٹنے کا اعلان

بھارت کی ورلڈ کپ میں شکست، حریم شاہ کا مداحوں میں آئی فون بانٹنے کا اعلان

Share
Share

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کی شکست پر مداحوں کیلئے تحفوں کا اعلان کردیا۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ انڈیا کے ہارنے کی خوشی میں آج 2 آئی فون 15 بانٹ رہی ہوں۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے جو اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...