Home سیاست العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز ، نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز ، نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

Share
Share

اسلام آباد: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاوٴں کیخلاف سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا، مسلم لیگ (ن) کے قائد اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے، نواز شریف مری میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا، درخواستگزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلاء اور اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافی کمرہ عدالت میں داخل ہو سکیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے، عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں، سابق وزیر اعظم نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018ء سے چیلنج کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...