Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں پھر توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں پھر توسیع

Share
Share

راولپنڈی :احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی، نیب کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مزید دو روز تفتیش کی اجازت دے دی، نیب ٹیم میں مظفرعباسی، عرفان اللہ، عمرندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقارالحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...