Home Uncategorized خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے بعد صبا قمر کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے بعد صبا قمر کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

لاہور: پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے سْپر اسٹار ماہرہ خان کے بعد صبا قمر پر بھی شدید تنقید کر دی۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن نے نجی پروگرام میں عورت مارچ میں لگنے والے نعرے ’ میرا جسم میری مرضی‘ سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

شو کے میزبان نے خلیل الرحمٰن سے سوال کیا کہ “اگر اداکاراؤں پر کتاب لکھی جائے تو اْس کتاب کا عنوان کیا ہوگا؟”، میزبان نے سب سے پہلے معروف اداکارہ صبا قمر کا نام لیا اور پوچھا کہ “ان پر لکھی گئی کتاب کا عنوان کیا ہوگا؟۔میزبان کے سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن نے سخت لہجے میں کہا کہ “میں کبھی بھی صبا قمر پر کوئی کتاب نہیں لکھوں گا۔

خلیل الرحمٰن کا جواب سْن کر میزبان نے اْن سے صبا قمر پر کتاب نہ لکھنے کی وجہ پوچھی تو ڈرامہ نگار نے کہا کہ “معذرت کے ساتھ لیکن میں نے حالیہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں صبا قمر کی لباس دیکھا جس کے بعد میرا دل اْچاٹ ہوگیا۔

پروگرام‘ کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے خلیل الرحمٰن کی حمایت کی جارہی ہے، صارفین نے کہا کہ پاکستان میں کوئی تو ایسی شوبز شخصیت ہے جس نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس کے بارے میں بات کی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 کی تقریب میں صبا قمر نے بولڈ ڈریسنگ کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔

ماہرہ خان کی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...