Home سیاست توہین عدالت کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت

توہین عدالت کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت

Share
Share

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اور رہنما ءخدیجہ شاہ کو توہین عدالت کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کروا دیا، خدیجہ شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، خدیجہ شاہ کوئی کریمنل نہیں وہ کاروباری فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔

وکیل خدیجہ شاہ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ کو اسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، ہم تو چھ ماہ سے گرفتار ہیں ہم سے اب کیا خطرہ ہے جس پر نظر بند کیا گیا، ہم عدالت کو ہر طرح کی یقین دہانی کروانے کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ خدیجہ شاہ نے ٹویٹ کیا جس کا ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلے میں ذکر کیا، ہم ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکشن دے دیتے ہیں وہ قانون کے مطابق آپکی نظر بندی کی درخواست پر فیصلہ کردیں۔

بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کے وکیل کو ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...