Home Uncategorized شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا

Share
Share

سیئول : شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ دو ناکامیوں کے بعد ایک فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں ڈالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

خبررساں ادارے نے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز شمالی صوبے فیوگان سے ایک راکٹ مالیگیونگ ون نامی جاسوسی سیٹلائٹ کو لے کر اڑا اور مقررہ راستے سے ہوتےہوئے کامیابی سے سیٹلائٹ کو مدار میں رکھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے ہمرا ہ اس مشن کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

کے سی این اے نے مزید بتایا کہ شمالی جنوبی کوریا پر اپنی نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے “تھوڑے ہی عرصے میں” مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گزشتہ ستمبر میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے غیر معمولی دورہ روس کے بعد سیٹلائٹ روانہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا جہاں انہوں نے ایک جدید خلائی لانچ سینٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا تھا کہ وہ پیونگ یانگ کو سیٹلائٹ کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے۔

شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے سن 2006 میں اپنے جوہری ہتھیاروں کا پہلا تجربہ کیا تھا، جس کے رد عمل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کیں، جن میں اس سے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو روکنے کا بھی مطالبہ شامل تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...