Finland's Harri Heliovaara (L) and Otto Virtanen celebrate after winning against Canada's Alexis Galarneau and Vasek Pospisil during the men's doubles quarter-final between Canada and Finland at the Davis Cup tennis tournament at the Martin Carpena sportshall, in Malaga on Nov. 21, 2023. (AFP)
Home کھیل ڈیوس کپ فائنلز، فن لینڈ کی کینیڈا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی

ڈیوس کپ فائنلز، فن لینڈ کی کینیڈا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی

Share
Share

میڈریڈ : ڈیوس کپ فائنلز کے کوارٹر فائنل میچ میں فن لینڈ کی ٹیم چیمپئن کینیڈین ٹیم کو ہرا کرپہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا ، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے کوارٹر فائنل میچ میں فن لینڈ کے اوٹو ورٹانن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو مینز سنگلز مقابلے میں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دی ۔

دوسرے مینز سنگلز مقابلے میں کینیڈین کھلاڑی میلوس راونک نے فن لینڈ کےپیٹرک کوکووالٹا کو 3-6 اور 5-7 سے مات دے کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

ادھر مینز ڈبلز مقابلوں میں فن لینڈ کے ہیری ہیلیووارا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوٹوورٹانن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف الیکسس گیلرنیو اور واسیک پوسپیسیل کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پہلی مرتبہ ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...