Home Uncategorized اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی موخر

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی موخر

Share
Share

تل ابیب : اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی جمعہ تک شروع نہیں ہوگی۔عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز جمعہ کے روز سے ہوگا، اس سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کا آغاز اصل معاہدے کے مطابق ہوگا۔

عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے میں غزہ کے لیے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق توقع کے برعکس ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ جھڑپوں کا سلسلہ آج جمعرات کو بھی نہیں رکے گا۔

ادھر جنگ بندی کامعاہدہ طے پانے کیباوجود صیہونی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ، جبالیہ میں شدید بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52افراد شہید ہوگئے جبکہ خان یونس میں بھی 10افرادلقمہ اجل بن گئے۔

غزہ میں صیہونی مظالم سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ، شہدا میں6 ہزار سے زائد بچے اور 3600 خواتین شامل ہیں جبکہ 33ہزارسے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ 7اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اور ہسپتال اور تعلیمی ادارے بھی کھنڈر بن چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...