Home Uncategorized کینیڈا اور امریکا کو ملانے والے پل پر دھماکا

کینیڈا اور امریکا کو ملانے والے پل پر دھماکا

Share
Share

ٹورنٹو: کینیڈا اور امریکا کو ملانے والے پل پر کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بم دھماکا نیاگرا فالز کے قریب رین برو پل پر ہوا ہے، دھماکا پُل پر موجود گاڑی کے پھٹنے کے باعث ہوا، رینبو بریج کو دھماکے کے بعد آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ابتدائی تفتیش کے بعد حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا گیا ہے، زخمی ہونے والے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا بارڈر پر دھماکا سنگین حالات کی نشاندہی ہے۔

سکیورٹی ایجنسیز بم دھماکے کی چھان بین کر رہی ہیں، مغربی نیو یارک میں داخل ہونے والے 4 بارڈرز کو بند کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...