Home Uncategorized آئرلینڈ میں چاقو مارنے کی وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

آئرلینڈ میں چاقو مارنے کی وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

Share
Share

ڈبلن : آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ برس کی بچی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا گیا تھا۔

سکول کے باہر ایک اور واردات میں چھ برس کی بچی اور پانچ برس کے بچے کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔

چاقو حملے میں مبینہ طور پر ایک شخص کو ملوث قرار دیا گیا ہے جو زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے، اس واقعے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ متعدد دکانیں بھی لوٹ لی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فسادات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، امن امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرینٹی کالج کو بند کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...