Home Uncategorized فیصل قریشی اور سونیا حسین جلد ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

فیصل قریشی اور سونیا حسین جلد ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ سونیا حسین ہارر فلم “دیمک” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار رافع راشدی نے بتایا کہ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے جسے عائشہ مظفر نے لکھا ہے، یہ کہانی ایک فیملی کے ساتھ رونما ہونے والے عجیب و غریب واقعات کی عکاسی کرتی ہے جو پراسرار مخلوق کے زیر اثر ہے۔

ہدایتکار نے فلم کی کاسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم میں ہدایتکاری کے فرائض نبھاتے وقت فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی جو اب پوری ہوگئی، فلم کا سکرپٹ جب فیصل قریشی کو سنایا تو انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں تفصیلات پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ اور گرافکس دیکھ کر فیصل نے فوراً فلم کرنے کی حامی بھرلی، اسی طرح سونیا نے بھی سکرپٹ سنا جو انہیں پسند آیا اور انہوں نے بھی فلم میں کام کرنے کیلئے ہاں کر دی، سونیا “دیمک” میں فیصل کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ میں ثمینہ پیرزادہ، فیصل قریشی کی ماں کا کردار نبھائیں گی جبکہ جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور ثمن انصاری بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...