Home Uncategorized 25 سال سے گھر سے باہر ڈنر پر نہیں گیا، سلمان خان

25 سال سے گھر سے باہر ڈنر پر نہیں گیا، سلمان خان

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے گھر سے باہر ڈنر پر نہیں گئے ۔

سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی مصروفیات اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی اور بتایا کہ وہ اپنا فارغ وقت کہاں گُزارتے ہیں۔

سُپراسٹار نے کہا کہ مجھے 25 یا 26 سال ہوگئے میں گھر سے باہر ڈنر کے لیے نہیں گیا یا شاید 26 سال سے بھی زیادہ ہوگئے ہوں گے، میں صرف اپنی شوٹنگ کے سلسلے میں گھر سے باہر جاتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں شوٹنگ کے علاوہ کہیں سفر پر نہیں جاتا، شوٹنگ کے دوران بھی فارغ وقت ہوٹل کے کمرے میں گُزارتا ہے اور شوٹنگ سے سیدھا واپس گھر آتا ہوں اور پھر جِم کرتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنے فارغ وقت میں گھر کے لان میں بیٹھتا ہوں یا پھر فارم پر جاتا ہوں اور اپنے اہلخانہ سے زیادہ اپنی ٹیم کے ساتھ وقت گُزارتا ہوں، شاپنگ پر جانا چھوڑ دیا ہے لیکن جب میری والدہ ساتھ ہوتی ہیں تو اُن کے ساتھ گھر کے قریبی ریستوران میں کافی پینے چلا جاتا ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...