Home نیوز پاکستان کراچی میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 9 افراد جاں بحق

کراچی میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 9 افراد جاں بحق

Share
Share

کراچی : کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم آر جے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ، دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ جاں بحق اورزخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ، دم گھٹنے سے زخمی ہونیوالے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

فائراینڈ ریسکیو کمانڈر کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 سنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ریسکیو اور دیگر اداروں کی کوششوں سے اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ آگ عمارت کے چوتھے فلورپر لگی ہے جو تیزی سے پھیلی اور بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

جاں بحق اورزخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ، دم گھٹنے سے زخمی ہونیوالے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

جناح ہسپتال حکام کے مطابق 7 میتوں کو جناح ہسپتال جبکہ ایک سول اور ایک کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں پھنسے 46 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 9افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے درجنوں دکانیں بھی جل گئی ہیں، کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 9 افراد کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا جائے۔

جسٹس(ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے فوری اقدامات کیے جائیں اور کوشش کی جائے کہ زیادہ نقصان سے بچا جا سکے، لوگوں کی جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...