Home نیوز پاکستان کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Share
Share

کراچی :کراچی میں جوہر موڑ کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، جس کے سربراہ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق کمیٹی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایسٹ عرفان بہادر اور ایس ایس پی سعود مگسی شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق کمیٹی سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی، کمیٹی واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین بھی کرے گی۔

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 40 سے زائد افراد کو فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں نے ریسکیو کیا۔

آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ عمارت میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تقریباً ساڑھے 4 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...