Home Uncategorized اڑنے والے بحری جہاز کے آزمائشی مراحل مکمل

اڑنے والے بحری جہاز کے آزمائشی مراحل مکمل

Share
Share

سٹاک ہوم: دنیا کے پہلے ‘اڑنے’ والے بحری جہاز کے آزمائشی مراحل مکمل کر لئے گئے جسے آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ الیکٹرک فلائنگ پسنجر شپ سویڈن کی ایک کمپنی Candela ٹیکنالوجی اے بی نے تیار کیا ہے جسے Candela پی 12 کا نام دیا گیا ہے جو 12 میٹر لمبا ہے، اس میں ایک وقت میں 30 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق Candela پی 12 پانی میں 29 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے، یہ سواری پانیوں میں سفر کے انداز کو بدل کر رکھ دے گی۔

یہ جہاز پرواز کیلئے ہائیڈرو فوائلز کو استعمال کرتا ہے جس سے پانی میں موجود اس کا نچلا حصہ پانی کی سطح سے اوپر اٹھ جاتا ہے، ہائیڈرو فوائلز سے پانی کی رگڑ کم ہوتی ہے اور یہ جہاز روایتی کشتیوں کے مقابلے میں زیادہ رفتار سے سفر کر پاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس میں 2 انجن استعمال کئے گئے ہیں جن کو 252 کلو واٹ کی بیٹری پاور فراہم کرتی ہے جبکہ اس کا ڈیجیٹل فلائٹ کنٹرول سسٹم لہروں، ہوا اور پانی میں موجود برقی رو کو مدنظر رکھ کر ہائیڈرو فوائلز کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ 2024 سے یہ الیکٹرک سواری سویڈن کے 2 شہروں کے درمیان چلائی جائے گی جس سے 55 منٹ کا سفر 25 منٹ میں طے ہوسکے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...