Home Uncategorized چین نے 6 ممالک کے شہریوں کی بغیر ویزہ انٹری کی اجازت دیدی

چین نے 6 ممالک کے شہریوں کی بغیر ویزہ انٹری کی اجازت دیدی

Share
Share

بیجنگ: چین نے 6 ممالک کے شہریوں کی بغیر ویزہ انٹری کی اجازت دیدی،دنیا کے جن ممالک کو یہ اجازت ملی ہے ان میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے عارضی طورپر ویزا فری انٹری دینے کےلئے 6 ممالک کا انتخاب کیا ہے جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال یکم دسمبر سے آئندہ سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اِن ممالک کے شہری کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے اور 15 روز تک قیام کر سکیں گے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمے کے بعد چین نے سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کررہا ہے، جن کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اس سلسلہ میں حالیہ عرصہ میں’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے سروے سے معلوم ہوا کہ دنیا کے 24 ممالک میں 67 فیصد افراد چین کے حوالے سے منفی خیالات رکھتے ہیں۔

چین میں جرمنی کی سفیر پیٹریشیا فلور نے ویزا فری انٹری کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فیصلہ جرمنی کے شہریوں کو چین کی جانب سفر کے لیے بہت سہولت فراہم کرے گا۔

کورونا کے باعث فاصلے پیدا ہوئے تھے کچھ ممالک کے اختلافات بھی ہوتے ہیں تاہم چین گذشتہ کئی برسوں سے یورپ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...