Home سیاست عدت میں نکاح شرمناک جرم، قاضی کو حق ہے وہ سخت سے سخت سزا دے،طاہر اشرفی

عدت میں نکاح شرمناک جرم، قاضی کو حق ہے وہ سخت سے سخت سزا دے،طاہر اشرفی

Share
Share

لاہور: علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عدت میں نکاح کرنا شرمناک جرم ہے، قاضی کو حق حاصل ہے وہ سخت سے سخت سزا دے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہراشرفی نےکہا کہ شریعت کہتی ہے اگرعدت کے دوران نکاح ہوا تونکاح ہوا ہی نہیں، اگر نکاح کرلیا تو دھوکہ دہی اور شریعت کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے، میں تو اس کو جہالت ہی سمجھتا ہوں، عدالت چاہے تو اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے لے سکتی ہے، کسی بھی صورت دوران عدت نکاح جائزنہیں ہے۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ یہ میاں، بیوی کا تعلق نہیں ایک جرم اور گناہ تھا، اس طرح کا عمل قابل مذمت ہے، خاورمانیکا اتنا عرصہ کیوں خاموش رہے؟ ایک جرم خاور مانیکا اور دوسرا جرم چھپانے والوں نے کیا، نکاح خواہ سے بھی پوچھنا چاہیے۔

علامہ طاہراشرفی نے مزید کہا کہ نکاح خواہ کی ذمہ داری ہے وہ پوچھے عدت پوری ہوئی یا نہیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...