Home Uncategorized قطرمیں بھارت کے 8 سابق نیوی اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور

قطرمیں بھارت کے 8 سابق نیوی اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور

Share
Share

دوحا: قطر کی عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کیخلاف بھارت کی اپیل منظور کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل کو منظور کر لیا ہے، قطری عدالت نے کہا ہے کہ اپیل کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس پر سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے کسی قسم کا سخت بیان جاری نہیں کیا تاہم بھارتی حکام نے کہا تھا کہ سفارتی چینل استعمال کرتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

قطر نے گزشتہ سال اگست میں بھارتی نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، یہ تمام افراد ایک نجی کمپنی میں ملازم تھے جنہیں قطر کی انٹیلی جنس نے دوحہ سے حراست میں لیا، قطری عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...