Home نیوز پاکستان اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے

اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے

Share
Share

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مرحوم والد کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

ارمینا خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا الہہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دْعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔

انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔

اداکارہ نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے ڈیڈ۔

ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اظہارِ افسوس و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ واضح نہیں کیا کہ اْن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...