Home سیاست احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ مل گئی

احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ مل گئی

Share
Share

لاہور: قومی احتساب بیورو نے نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی۔رپورٹ میں نیب نے کہا ہے کہ احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاوٴنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاوٴنٹس نہیں۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ میں نیب نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاوٴنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاوٴنٹس نہیں، ری انویسٹی گیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں، ری انویسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا، احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا۔

نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...