Home نیوز پاکستان سارہ انعام قتل کیس، گرفتار ملزم شاہنواز امیر اسلحہ برآمدگی کیس میں بری

سارہ انعام قتل کیس، گرفتار ملزم شاہنواز امیر اسلحہ برآمدگی کیس میں بری

Share
Share

اسلام آباد: سارہ انعام کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شاہنواز امیر کو کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔ کیس میں دوران تفتیش پولیس نے شاہنواز امیر سے غیر اسلحہ یافتہ کلاشنکوف برآمد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیرکو کلاشنکوف برآمدگی کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کلاشنکوف برآمدگی کیس میں ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ ملزم کیخلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ استغاثہ کے شواہد میں ایک سے زائد شکوک وشبہات پائے گئے۔ شک کا فائدہ ملنا ملزم کا حق ہے۔

فیصلے کے مطابق کیس کی کمپلینٹ پولیس اسٹیشن کو بھجوانے والے کانسٹیبل طارق کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا۔ اتنے اہم گواہ کو عدالت پیش نہ کرنے کے قانون شہادت کے تحت نتائج ہیں۔ پرائیویٹ شخص کو گواہ نہ بنانا بھی ایک اور بڑا سقم ہے۔

سارہ انعام کیس میں دوران تفتیش پولیس نے شاہنواز امیر سے غیر اسلحہ یافتہ کلاشنکوف برآمد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم شاہنواز امیر کیخلاف سارہ انعام قتل کیس کے حتمی دلائل جاری ہیں۔ سارہ انعام قتل کیس میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...